لاہور: خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

ملزمان سے 6 پستول، چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار، نقدی و دیگر سامان برآمد


سید مشرف شاہ October 25, 2025

لاہور:

گلبرگ پولیس نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 6 رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

گلبرگ پولیس نے سینٹ میری کالونی پانی والی ٹنکی سے ملزمان کو گرفتار کیا جہاں وہ ایک گھر میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ملزمان سے 6 پستول، چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار، نقدی و دیگر سامان برآمد کیا گیا، ملزمان چوری شدہ مال کو خیبر پختونخوا لیجا کر سستے داموں فروخت کرتے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان جان محمد، جہانزیب، وحید اللہ، ببلو کا تعلق پشاور جبکہ ملزم شمسین کا تعلق ایبٹ آباد اور ملزم جمشید کا تعلق مانسہرہ سے ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں