راولپنڈی: 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

زیر حراست شخص نے میرے بیٹے سے زیادتی کی، مدعی مقدمہ


ویب ڈیسک October 25, 2025

راولپنڈی کی تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے میرے بیٹے سے زیادتی کی، کہوٹہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر نے کہا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق  زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مقبول خبریں