پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، جنوبی افریقی کپتان کا بڑا بیان

جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا کی راولپنڈی میں پریس کانفرنس


ذوالفقار بیگ October 27, 2025

جنوبی افریقا  کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈونوون فریرا کا کہنا ہے کہ پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اہم ہےکیونکہ ورلڈکپ قریب ہے۔

راولپنڈی میں جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹونٹی میں حال ہی میں ساؤتھ افریقا نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ساؤتھ افریقا کے پاس باصلاحیت بیٹرز اور باؤلرز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس پر نہ جانے کی وجہ سے وہ پچ نہیں دیکھ سکے۔پہلی ایک دو گیندوں کےبعد معلوم ہوگا پہلےٹی ٹونٹی کی پچ کیسی ہے۔جو بھی میچ کھیلیں جیتنےکے لیے کھیلیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت جائیں تو سیریز میں اچھی شروعات ملےگی۔

مقبول خبریں