پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس گلابی رنگ کے ہوں گے


اسپورٹس ڈیسک October 28, 2025

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔

راولپنڈی میں شیڈول میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے لیے پاکستان ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف کروائی گئی ہے۔

قومی کھلاڑیو کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم، امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہن کر اس مہم میں حصہ لیں گے۔

میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس گلابی رنگ کے ہوں گے۔

خیال رہے کہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

مقبول خبریں