کمپیٹیشن کمیشن نے پیٹرولیم ایکسپلوریشن کو آئل اینڈ گیس سیکٹر کمپنیوں میں مزید شئیرز ایکوائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
سی سی پی کے مطابق کپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پیٹرولیم ایکسپلوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (PEL) کی کو پی کے پی کرتھار ، پی کے پی ایکسپلوریشن اور پی کے پی کدنوری لمیٹڈ کے حصص ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
کمپیٹیشن ایکٹ کے مرجر کنٹرول ریگولیشنز کے تحت لئے گئے جائزے کے بعد ، کمیشن نے فیصلہ دیا کہ مجوزہ ٹرانزیکشن سے پاکستان کے اپ اسٹریم آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور پروڈکشن مارکیٹ میں اجارہ داری پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔
کمپیٹیشن کمیشن کے تجزیے کے مطابق پیٹرولیم ایکسپلوریشن کے ایکوائزیشن کے بعد بھی ان کمپنیوں کا مشترکہ مارکیٹ شیئر تیل اور کنڈینسیٹ کی پیداوار میں کافی کم ہی ہو گا۔ یہ ٹرانزیکشن بنیادی طور پر کمپنی کی ملکیت کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لئے ہیں۔
اس ٹرانزیکشن کا آئل اینڈ گیس سیکٹر کی مارکیٹ میں کمپٹیشن کی صورتحال میں کسی بڑی تبدیلی کی وجہ نہیں ہوں گے، اس ٹرانزیکشن سے کمپنی کی آپریشنل استعداد میں بہتری اور توانائی کی مجموعی پیداوار میں معاون ہو گی جبکہ مارکیٹ میں مسابقت بھی برقرار رہے گی۔