سپریم کورٹ کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا 

قبل ازیں سلیم خان 45 دن کی رخصت پر تھے، ذرائع


جہانزیب عباسی October 30, 2025

سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار  سلیم خان نے نجی وجوہات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ قبل ازیں رجسٹرار سلیم خان 45 دن کی رخصت پر تھے۔

سابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی۔

تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور دیگر جج شریک ہوئے۔

مقبول خبریں