پشاور میں تیز دھار آلے کے وار سے 3افراد قتل

مقتولین میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک October 31, 2025

پشاور:

تھانہ فقیر آباد قاضی کلے کی حدود میں رات کے وقت تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے رات کے وقت تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کیا، مقتولین میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

واقعے کا ابتدائی مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں