پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4  ڈاکو ہلاک

ایف سی وردیوں میں گینگ نے چند روز قبل ترناب کے علاقے سے ایک کروڑ کی ڈکیتی کی، پولیس


ویب ڈیسک November 01, 2025

پشاور میں چمکنی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4  ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ  میرہ کچوڑی کے علاقے میں ایف سی وردیوں میں ڈاکو موجود تھے، ایف سی وردیوں میں گینگ نے چند روز قبل ترناب کے علاقے سے ایک کروڑ کی ڈکیتی کی، خطرناک گینگ جھگڑا کے علاقے میں بھی واردات کرچکا تھا۔

پولیس نے کہا کہ آج صبح گینگ علاقے میں واردات کے لئے موجود تھا،  گینگ نے راولپنڈی، نوشہرہ، پشاور میں درجنوں وارداتیں کیں۔

ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے کہا کہ ایف سی وردیوں میں گینگ پر کام عرصے سے کام جاری تھا، گینگ میں ایک افغانی ڈکیت بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں