وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں کردی گئیں جب کہ عرب امارات کے لیے پاکستانی سفیر شفقت علی خان ابوظبی پہنچ گئے۔
ذرائع نے کہا کہ روس کے لیے نئے سفیر فیصل ترمذی نے ماسکو میں چارج سنبھال لیا، روس میں سابق سفیر خالد خاں جمالی ایڈیشنل فارن سیکریٹری ایڈمن، زاہد حسین کو ڈائریکٹر جنرل مڈل ایسٹ تعینات کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وہ کرغزستان کے لیے سفیر التمش وزیرخان کی جگہ تعینات ہوئے، کرغستان میں سابق سفیر حسن ضیغم کو ڈائریکٹر جنرل سنٹرل ایشیا تعینات کیا گیا ہے۔
بلال چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا تعینات کردیا گیا، وہ رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس نظامی کی جگہ تعینات ہوئے ہیں۔