پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد چجے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ اسلام آباد پہنچا۔
پی ٹی آئی کے وفد میں نامزد اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ بھی شامل تھے۔
پی ٹی آئی اور جے یو آئی رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق گفتگو کی گئی۔
اپوزیشن رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد گفتگو
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے شکر گزار ہیں، انہوں نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کی حمایت کی ہے، اب محمود خان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق دیکھیں گے، اپوزیشن ایوان میں اکھٹی ہو گی، جو حکمت عملی ہوگی و متفقہ ہوگی۔ اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کھانے پر بلایا تھا۔