عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔


ویب ڈیسک November 08, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماوں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

مقبول خبریں