امریکا میں اسکول ٹیچر بچے کی فائرنگ سے زخمی، عدالت کا 1 کروڑ ہرجانے کا حکم

چھ سالہ بچے کی طرف سے چلائی گئی گولی ٹیچر کے سینے میں رہ گئی تھی


ویب ڈیسک November 08, 2025

امریکا میں ایک چھ سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ٹیچر کو عدالت نے تقریباً 10 ملین ڈالرز (ایک کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی 28 سالہ خاتون ٹیچر کو 10 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے 2023 میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

28 سالہ ایبی کو جنوری 2023 میں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی پہلی جماعت کے کلاس روم میں پڑھنے کی میز پر بیٹھی تھیں۔ گولی لگنے کے بعد تقریباً دو ہفتے ہسپتال میں گزارے جہاں انہیں چھ سرجریوں کی ضرورت پڑی اور ابھی تک ان کا بایاں ہاتھ مکمل فعال نہیں ہے۔

چھ سالہ بچے کی طرف سے چلائی گئی گولی ٹیچر کے سینے میں رہ گئی تھی۔

مقبول خبریں