امریکا: چھ برس سے جاری ٹوٹکے نے کروڑوں کی لاٹری جتوادی

باربرا نامی امریکی خاتون نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کی لاٹری جیتی


ویب ڈیسک November 09, 2025

امریکا میں ایک خاتون نے چھ برس تک نمبروں کا ایک ہی سیٹ استعمال کر کے بالآخر ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے علاقے ہوپ ملز سے تعلق رکھنے والی باربرا منفورڈ نے بتایا کہ چھ برس قبل انہوں نے کیش 5 لاٹری کے لیے نمبروں کے ایک سیٹ کا انتخاب کیا اور تب سے وہ اس کو استعمال کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن نے ان کو ان نمبروں سے مسلسل لاٹری کھیلنے کے لیے قائل کیا تھا۔ ان کی بہن کا کہنا تھا کہ ایک دن وہ اس سے ضرور لاٹری جیتیں گی۔

ان کی بہن کی پیش گوئی رواں ہفتے پیر کے روز درست ثابت ہوئی جب باربرا نے 1 لاکھ 54 ہزار 168 ڈالر (4 کروڑ 35 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ مالیت) کی لاٹری جیتی۔

مقبول خبریں