’موسیقی سننا دماغی بیماری کے اثرات کو کم کرسکتا ہے‘

موسیقی دماغ کے مختلف حصوں (یادداشت، توجہ، زبان، جذبات) کے ایک ساتھ فعال کرتی ہے: ڈاکٹر


ویب ڈیسک November 09, 2025

ایک جنرل فزیشن نے بتایا ہے کہ موسیقی سننا دماغ کو راحت پہنچا کر اور اس کی تخیلاتی پہلو کو اجاگر کر کے ڈیمینشیا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ڈیمینشیا ایک دماغی بیماری ہوتی ہے جو یادداشت کے جانے، معمول کے کام کرنے میں مشکل، گفتگو کرنے میں مسائل کے ساتھ مزاج اور شخصیت میں تبدیلیوں جیسے مسائل کا سبب بنتی ہے۔

جہاں اس کیفیت کا کوئی علاج نہیں ہے وہیں معالجین اور محققین کہتے ہیں کہ پرانے گانے سننے سے اس کی علامات کا اثر کم کرنے اور دماغی کارکردگی میں تنزلی کی رفتار سست کرنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر پونم کرشن کا کہنا تھا کہ موسیقی دماغ کے مختلف حصوں (یادداشت، توجہ، زبان، جذبات) کے ایک ساتھ فعال کرتی ہے اور اس قسم کی کثیر الجہتی مشق دماغ کو تیز رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

برین امیجنگ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ موسیقی جس سے کوئی آشنا ہو، سننے دماغ میں اعصابی روابط مضبوط ہوسکتے ہیں۔ بالخصوص ان علاقوں میں جو یادداشت اور توجہ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

مقبول خبریں