سعودی عرب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اعزاز سے نواز دیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے اور نمایاں خدمات پر جنرل ساحر شمشاد کو اعزاز سے نوازا گیا ہے


ویب ڈیسک November 10, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

سعودی عرب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو فوجی تعلقات مضبوط بنانے اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر (ایکسِلینٹ کلاس) اعزاز سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ریاض میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں دفاعی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، جہاں اُن کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات ہوئی۔

فریقین نے برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا  کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے عالمی و علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر (ایکسِلینٹ کلاس) سے نوازا گیا۔
 

مقبول خبریں