پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکن کپتان چارتھ اسالنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پاکستان کو پانچویں ہی اوور میں صائم ایوب کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جب وہ 6 رنز بناکر اسیتھا فرنانڈو کا شکار ہوگئے۔
فخر زمان نے بابر اعظم کے ہمراہ 54 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 32 رنز کے انفرادی اسکور پر وہ ہسارنگا کو باہر نکل چھکا لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ ہوگئے۔
محمد رضوان 5 اور بابر اعظم بھی 29 رنز بناکر ونندو ہسارنگا کا شکار بنے۔
سلمان آغا اور حسین طلعت کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان نے 32 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنالیے ہیں۔
واضح رہے کہ ابرار احمد کو طبیعت ٹھیک نا ہونے کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان کی جگہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم میں ونندو ہسارنگا کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کامل مشرا ڈیبیو کریں گے۔