حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آرٹیکل 6 کی شق 2 اے میں ترمیم کی، جسے قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت نے آرٹیکل 6 کی دو شقوں میں ترمیم کر کے بل پیش کیا۔ 233اراکین نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا4 نے مخالفت کی۔
ترمیم کے تحت آرٹیکل 6 کی شق 2 اے میں وفاقی آئینی عدالت کو شامل کرنے کی منظوری دیدی۔
آرٹیکل 6 میں کیا ترامیم کی گئیں ہیں؟
آئین کا آرٹیکل 6 آئینی بغاوت سے متعلق ہے۔ نئی ترمیم کے تحت بغاوت کسی ایسے عمل کو جو ذیلی شک 2 یا 1 میں مذکور ہو کسی عدالت بشمول وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے توثیق نہیں دی جائے گی۔
سینیٹ اجلاس میں وضاحت کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے بارے میں ایک ابہام تھا اس کو دور کیا گیا ہے، ترمیم کے بعد آئینی عدالت سمیت کوئی بھی عدالت آئین شکنی کو توثیق نہیں دے سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ کل اضافی ترامیم سینٹ میب پیش کی جائیں گی۔