بابر اور سلمان کے پاس کیا راز ہے؟ صبا سلمان کی انسٹا اسٹوری نے سوالات کھڑے کردیے

سلمان آغا نے بابر اعظم کو سنچری بنانے پر گلے لگا کر مبارکباد دی


اسپورٹس ڈیسک November 15, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔

سنچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو مداحوں سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بھی بابر اعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔

سلمان آغا کی اہلیہ صبا سلمان نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں سلمان آغا کی بابر اعظم کو گلے لگائے ایک ہوئے تصویر شیئر کی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ان دو کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، شاید کبھی وہ لوگوں کے بتادیں لیکن فی الحال بابر بھائی کو کامیابی پر مبارکباد، سلمان آغا میں آپ کو ہمیشہ ایک سچا دوست ملے گا‘۔

اس اسٹوری کے وائرل ہوتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ جاننے کے لیے بےتاب ہیں کہ وہ کیا بات ہے جو بابر اور سلمان کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔

مقبول خبریں