اسلام آباد:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی جو فی لیٹر 265 روپے 45 پیسے ہے۔