محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ سے قبل رضوان کو اعزازی کیپ دی گئی


ویب ڈیسک November 16, 2025

سری لنکا کے خلاف سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیل کر وکٹ کیپر محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا گیا میچ محمد رضوان کا 100واں ایک روزہ میچ تھا۔

میچ سے قبل محمد رضوان کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں ساتھیوں، کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ نے شرکت کر کے وکٹ کیپر کو مبارک باد دی۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ آج کا میچ رضوان کیلیے اہم سنگ میل اور یادگار ہے، وکٹ کیپر نے ہمیشہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں انرجی دکھائی اور ہمیشہ دل سے ملک کی نمائندگی کی۔

اہم سنگ میل حاصل کرنے پر محمد رضوان کو اعزازی کیپ بھی پیش کی گئی۔

مقبول خبریں