افغانستانی فنکاروں نے پاکستان سے انخلاء کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں وفاقی حکومت ، ایف آئی اے اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کر فریق بنایا گیا ہے، مؤقف اپنایا گیا کہ تین سو سے زائد فنکار درخواست گزار افغان گلوکار ہیں اور اس وقت پشاور میں بطور مہاجر مقیم ہیں، افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بطور گلوکار وہاں رہنا انتہائی خطرناک ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، درخواست گزاروں یو این ایچ سی آر کے پاس بطور مہاجر رجسٹرڈ ہے۔
حکومت نے 2023 میں مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق نئی پالیسی مرتب کی، 1993 میں ہو این ایچ سی آر نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو مہاجرین کا درجہ دیا تھا، جو آج بھی نافذ العمل ہیں، افغان مہاجرین کے زبردستی انخلاء کو روکا جائے۔