امریکا: دنیا کا معمر ترین بس ڈرائیور

ریمنڈ ہیگر گزشتہ 27 برس سے پبلک ٹرانزٹ سسٹم میں بس چلا رہے ہیں


ویب ڈیسک November 25, 2025

امریکا کے 95 سالہ بس ڈرائیور نے دنیا کے معمر ترین بس ڈرائیور ہونے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر وچیتا فالز سے تعلق رکھنے والے ریمنڈ ہیگر گزشتہ 27 برس سے پبلک ٹرانزٹ سسٹم میں بس چلا رہے ہیں۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے جب رواں برس 13 مئی کو ان کی عمر کی بطور بس ڈرائیور تصدیق کی تو اس وقت وہ 94 سال اور 176 کے تھے۔

ریمنڈ ہیگنر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے سب سے معمر بس ڈرائیور ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 14 برس کی عمر سے ڈرائیونگ شروع کر دی تھی اور جلد ہی انہیں بڑی گاڑیاں چلانے میں لطف آنے لگا۔

وہ فالز رائڈ کے لیے بس ڈرائیور بن گئے اور وچیتا فالز میں تقریباً 27 برس تک پبلک ٹرانزٹ سسٹم میں بس چلائی۔

مقبول خبریں