پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیا


ویب ڈیسک November 26, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے

مقبول خبریں