بھکر میں اغوا کیس کا ڈراپ سین: بیوی اور آشنا ہی شہری کے قاتل نکلے

پولیس بھکر نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی، لاش حیدرآباد تھل کے ریگستان کے ٹیلے میں دفن کی گئی تھی


ویب ڈیسک November 26, 2025

پنجاب کے ضلع بھکر کی آفیشل کالونی  میں میاں بیوی کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق بیوی اور اس کا آشنا محمد عمران خان نامی شہری کے  قاتل نکلے۔

پولیس بھکر نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی، لاش حیدرآباد تھل کے ریگستان کے ٹیلے میں دفن کی گئی تھی۔

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق  نے کہا کہ پولیس نے ایک ہفتے کی انتھک محنت کے بعد اندھے قاتل کا سراغ لگایا، بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر ( محمد عمران) کو قتل کیا ہے۔

ڈی پی او شہزاد رفیق  نے کہا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں