کراچی میں شاندار ثقافتی میلہ سجنے کو تیار، کون سے فنکار پرفارم کریں گے؟

فیسٹیول میں سندھ کے ثقافتی سازوں پر ماہر لائیو پرفارمنس کریں گے


ویب ڈیسک November 27, 2025

سندھ کی ثقافت تاریخ تہذیب پر مشتمل سالانہ کرافٹ فیسٹیول کل سے پورٹ گرینڈ میں شروع ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تین روزہ کرافٹ فیسٹیول 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ کرافٹ فیسٹیول میں سندھی ثقافتی اشیاء کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

اجرک، رلی، دستکاری، چمڑے پر بنی اشیاء، ہالا جنڈی، ثقافتی کپڑوں، کھانوں، حیدرآبادی چوڑیوں، کھجور کے پتوں سے بنی اشیاء، نیلے مٹی کے برتن، کڑھائی، سمیت مختلف سندھی ثقافتی اشیاء کے براہ راست کام پر مشتمل اسٹالز فیسٹیول میں موجود ہونگے۔

دیگر صوبوں کے ثقافتی اسٹالز پر مشتمل خصوصی پویلین بھی قائم کردی گئی ہے۔ فیسٹیول میں سندھ کے ثقافتی سازوں پر ماہر لائیو پرفارمنس کریں گے۔ فیسٹیول کے تینوں روز میوزیکل کنسرٹ منعقد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

معروف گلوکارہ صنم ماروی، رجب فقیر، دیبا سحر، ممتاز مولائی، خماریاں بینڈ، ندرت مغل، خوشبو لغاری سمیت دیگر گلوکار پرفارم کریں گے۔

معروف کامیڈین اصغر کھوسو علی گل ملاح بھی پرفامنس کریں گے، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے اہلیان کراچی کو فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

فیسٹیول میں سندھ حکومت کی اہم شخصیات وزراء سیاسی سماجی رہنماء مختلف ممالک کے قونصل جنرلز بھی شرکت کریں گے۔

مقبول خبریں