چین میں تیز رفتار آزمائشی ٹرین ریلوے ملازمین پر چڑھ دوڑی، 11 افراد ہلاک

حکام کے مطابق یہ ٹرین زلزلہ پیما آلات کی جانچ کے لیے استعمال کی جا رہی تھی


ویب ڈیسک November 27, 2025

چین کے صوبے یونان میں تیز رفتار آزمائشی ٹرین ٹریک پر کام کرنے والے ریلوے ملازمین پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ ٹرین زلزلہ پیما آلات کی جانچ کے لیے استعمال کی جا رہی تھی اور ایک موڑ کاٹتے ہوئے اچانک ٹریک پر موجود ورکروں سے ٹکرا گئی۔

واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ریلوے لائن کو بحال کر دیا گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں