لاہور میں گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھر کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان مختلف علاقوں میں گھروں کی ریکی کرتے تھے، گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھر کا تالا توڑ کر سامان چوری کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو گھر سے سامان رکشے میں لوڈ کرکے فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔ ملزمان سے فریج، اے سی، واٹر کولر، نقدی، دیگر سامان و چوری شدہ رکشہ برآمد ہوا ہے۔
ملزمان احمد و شکیل ابتک لاکھوں مالیت کا سامان چوری کرکے فروخت کرچکے ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کریا گیا ہے۔
ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔