مصنوعی ذہانت کیلئے چپس بنانے والی کمپنی اب ’کھانے کے چپس‘ بنائے گی

سیمی کنڈکٹر جیسے چپس بنانے کا مقصد سیمی کنڈکٹرز کو روزمرہ زندگی سے قریب تر کرنا ہے: کمپنی


ویب ڈیسک November 29, 2025

جنوبی کوریا کی سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی ایس کے ہائنکس نئے قسم کی چپس بنانے جا رہے ہیں جن کو لوگ کھا سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے نئے ’ایچ بی ایم چپس‘ کا مقصد اس کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ہائی بینڈوتھ میموری سیمی کنڈکٹرز (جن کی اے آئی سسٹمز میں بہت ڈیمانڈ ہے) کو خراج پیش کرنا ہے لیکن یہاں ایچ بی ایم سے مراد ’ہنی بنانا میٹ‘ ہے۔

کمپنی کے مطابق ’سیمی کنڈکٹر‘ کی شکل کے یہ چپس بنانے کا مقصد سیمی کنڈکٹرز کو روزمرہ زندگی سے قریب تر کرنا ہے تاکہ لوگ اس سے مزید آشنا ہو سکیں۔

امریکی کمپنی این ویڈیا کو سیمی کنڈکٹر فراہم کرنے والی اس کمپنی نے دنیا کا سب سے پہلا ایچ بی ایم سیمی کنڈکٹر 2013 میں بنایا تھا۔

مقبول خبریں