راولپنڈی کے تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ پر تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میرے شوہر،ساس اور سسر نے تشدد کرتے ہوئے میرے گلے میں پھندہ ڈال کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔
مقدمے کے متن کے مطابق میرے ساس اور سسر میرے شوہر کی دوسری شادی کروانا چاہتے ہیں۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ خواتین، بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہے۔