کیلیفورنیا میں بچے کی سالگرہ خون میں نہا گئی، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور تحقیقات کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا گیا ہے


ویب ڈیسک November 30, 2025

کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 6 بجے ایک اسٹرپ مال کے اندر واقع آئس کریم شاپ میں پیش آیا، جہاں بچے کی سالگرہ منائی جارہی تھی۔

سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔

حکام نے تصدیق کی کہ 14 افراد کو گولیاں لگیں جبکہ 4 افراد موقع پر ہی جان سے گئے۔

مقامِ وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور تحقیقات کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا گیا ہے۔

مقبول خبریں