غزہ جنگ بندی میں مصر کا کردار قابلِ ستائش ہے، اسحاق ڈار

مصری وزیر خارجہ کی اسلام آباد اور پشاور میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے اظہار تعزیت


ویب ڈیسک November 30, 2025

پاکستانی اور مصری وزرائے خارجہ کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مشترکہ کانفرنس میں کہنا تھا کہ مصر اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سے بردرانہ تعلقات رہے ہیں۔ مصر اور پاکستان کی دوستی عالمی سطح پر جانی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ دونوں ممالک اپنے سفارتی، معاشی، تجارت، کاروبار، سکیورٹی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان غزہ جنگ بندی کیلئے مصرکے کردارکوسراہتاہے۔ پاکستان 250 بزنس ہاؤسزکی فہرست مصرکو فراہم کر ے گا۔ ۔بزنس ہاؤسزکی لسٹ میں معیشت کے تمام شعبے شامل ہوں گے۔ اگلے مرحلے میں اس فہرست کو 500بزنس ہاؤسزتک توسیع دی جائے گی۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا مصر پاکستانی اسکالرز کے لئے الازہریونیورسٹی کی سکالرشپس کودوگنی کرے گا۔

اس موقع پر مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے کہا کہ اسلام آباد اور پشاور میں ہونے والے دہشتگردحملوں کی شدید مذمت اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے تعزیت اور اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیرنومیں پاکستان کے کرداراورتعاون کے خواہاں ہیں۔ دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف پاکستان کی جنگ میں اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصر اور پاکستان دونوں کو معیشت، سکیورٹی اور سیاسی نقشے کے حوالے سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے جس پر ہمیں مِل کر کام کرنا ہوگا۔

مصری وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ استحکام، امن اور ترقی دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں ستون کی مانند رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں