جو روٹ نے ایشیز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ کی مخالفت کردی

ڈے نائٹ ٹیسٹ آسٹریلیا میں بہت مقبول ہے اور آسٹریلوی ٹیم کا اس حوالے سے ریکارڈ بھی شاندار ہے، جو روٹ


اسپورٹس ڈیسک November 30, 2025

انگلش کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ بلے باز جو روٹ نے ایشیز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ کی مخالفت کردی۔

برسبین میں 4 دسمبر سے شیڈول ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں جو روٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا ایشیز میں پنک بال ٹیسٹ ضروری ہے؟

جس پر جو روٹ نے کہا کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ آسٹریلیا میں بہت کامیاب اور مقبول ہے اور آسٹریلوی ٹیم کا بھی اس حوالے سے ریکارڈ شاندار ہے۔ اسی لیے ہمیں یہاں ایک ایسا میچ ضرور کھیلنا پڑتا ہے جس کا ہمیں دو سال پہلے ہی معلوم ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں ایشیز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ نہیں ہونا چاہیے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی موجودگی غلط ہے یا یہ یہاں ہونا ہی نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا برسبین میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ ہوگا جس کا آغاز 4 دسمبر سے ہوگا۔

مقبول خبریں