بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

پولیس اہلکار طارق آر پی او بنگلہ میں تعینات تھا


ویب ڈیسک December 01, 2025

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار قتل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ آج بنوں میں پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق شوٹرز کی جانب سے پولیس اہلکار کو تھانہ کینٹ کی حدود سرنگی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اہلکار طارق آر پی او بنگلہ میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔

اس افسوسناک واقعے کے اطللاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ ایس ایچ او کینٹ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقبول خبریں