انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فٹبال کوچ کا ککری فٹبال گراؤنڈ کا دورہ

دورے کا مقصد لیاری کے مشہور فٹبال گراؤنڈز اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور تربیتی نظام کا تفصیلی جائزہ لینا تھا


زبیر نذیر خان December 01, 2025

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فٹبال کوچ جوشووا نے پیر کو لیاری ککری فٹبال گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد لیاری کے مشہور فٹبال گراؤنڈز، یہاں کے کھیل کے ماحول، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور تربیتی نظام کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

جوشووا  نےلیاری فٹبال اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری شاہزیب زبیر کے ہمراہ مختلف عمر کے فٹبالرز کی میدان میں  شاندار کارکردگی۔ اسکلز اور فٹبال کی سمجھ بوجھ کا عملی مظاہرہ دیکھا اور ان کی شاندار پرفارمنس کو سراہا۔

اس موقع پر کوچ جوشووا نے کہا کہ لیاری کا ٹیلنٹ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے بلکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ کراچی کا یہ قدیم علاقہ فٹبال کے بہترین کھلاڑی پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ ہم لیاری کے بچوں کو بھرپور مواقع فراہم کریں گے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنا ٹیلنٹ دکھا سکیں۔

جوشووا کے مطابق آئندہ سال انگلینڈ، ابو ظبی اور دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل فٹبال ایونٹس کے لیے لیاری کے انڈر 10 اور انڈر 12 کیٹیگری کے باصلاحیت کھلاڑیوں  کا انتخاب کر کے ان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت دی جائے گی اور ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

جوشووا نے نے کھلاڑیوں کو فٹبال کے حوالے سے خصوصی مہارتیں سکھائیں اور کھیل کی عملی تربیت فراہم کی۔

مقبول خبریں