کوئٹہ:
ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے انسداد تربت میں 26 کروڑ روپے مالیت کی 88 کلوگرام چرس اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی قبضے میں کرلی۔
ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے منگل کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ایک کامیاب کارروائی میں تربت کے علاقے میں دریائے کیچ کے نزدیک ایم 8 روڈ پر 88 پلاسٹک پیکٹس میں چھپائی گئی 88 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔
ضبط کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کا تخمینہ 26 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اسمگلنگ کے لیے استعمال کی جانے والی نان کسٹمز پیڈ ٹویوٹا AXIO بھی منشیات کے ساتھ تحویل میں لے لی گئی ہے جس کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔