عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے ٹیسٹ اور معائنے کیلئے درخواست دائر کردی

درخواست میں سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے


کورٹ رپورٹر December 03, 2025
فائل: فوٹو

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 3 دن کے اندر شوکت خانم اسپتال سے میڈیکل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورشوکت خانم میموریل اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی  ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا شوکت خانم اسپتال سے ہر ماہ میڈیکل چیک اپ اور میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی جائیں، میڈیکل ٹیمز کو بانی پی ٹی آئی تک مکمل رسائی دینے کی ہدایات جاری کی جائیں، بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری اور صحت کی موجودہ  صورتحال کے مطابق طبی معائنے کی اجازت دی جائے، میڈیکل رپورٹ کی کاپی بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ اور عدالت میں جمع کرانے کی ہدائت کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں، انہیں کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے، عدالت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے موجودہ حکومت کے کہنے پر سزا دی، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے شوکت خانم اسپتال سے بہتر طبی سہولیات دی جائیں۔

مقبول خبریں