چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن کے ملزمان کی ضمانت مسترد

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے دونوں مرکزی ملزمان کو عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک December 04, 2025

چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزمان ڈیپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان اور سب انسپکٹر  صارم  علی کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے دونوں مرکزی ملزمان کو عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کرلیا۔ 

جسمانی ریمانڈ کے لیے ملزمان کو جعمہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایک اور ملزم طاہر محی الدین بھی اسپیشل جج سینڑل کی عدالت میں پیش نہ ہوا۔

طاہر محی الدین کی قبل از گرفتاری ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں