ہیری پوٹر سیریز کی نئی کاسٹ کے ساتھ جادو کی دنیا میں واپسی، کب ریلیز ہوگی؟

یہ سیریز اصل کتابوں پر ہی مبنی ہوگی اور ہر سیزن ایک کتاب کی کہانی پر مشتمل ہوگا


ویب ڈیسک December 05, 2025

مشہور زمانہ ہیری پوٹر فلم کی ٹی وی سیریز کی صورت میں نئی کاسٹ کے ساتھ جادوئی دنیا میں واپسی ہونے والی ہے۔

ایچ بی او کی ہیری پوٹر ٹی وی سیریز ریبوٹ 2027 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں فلم سیریز کے اصل ’گولڈن ٹرایو‘ یعنی ہیری پوٹر، ہرمیون گرینجر، اور رون ویسلی کی جگہ نئے اداکار لیے گئے ہیں۔

اس سیریز کے لیے گرین سگنل پہلی بار 12 اپریل 2023 کو وارنر بروس ڈسکوری کے پریس ایونٹ میں دیا گیا تھا۔

یہ سیریز اصل کتابوں پر ہی مبنی ہوگی، نہ کہ کسی نئے تصور پر، اور ہر سیزن ایک کتاب کی کہانی پر مشتمل ہوگا۔

ایچ بی او کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ایک دہائی تک چلے گی اور اس کا ہر سیزن کتابوں کے اقتباس پر ہوگا۔

وارنر بروس ڈسکوری کے سی ای او ڈیوڈ زاسلاو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس سیریز کی کاسٹ بالکل نئی ہوگی، اور اس کی بنیاد جے کے رولنگ کے اصل ہیری پورٹر کتابوں پر ہوگی۔

سیریز کی پروڈکشن 14 جولائی 2025 سے شروع ہو گئی ہے اور سیریز کا آغاز 2027 میں متوقع ہے۔

https://x.com/HPMoviesNews/status/1996716145202569221?s=20

اس سیریز میں ہیری پوٹر کا کردار اسکاٹش اداکار ڈومینک میک لاؤگلن ادا کریں گے، جنہوں نے ہیری کی مخصوص یونیفارم اور گردن پر نشان کے ساتھ پہلی نظر میں ہی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

مقبول خبریں