قمر الزمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین مقرر

چیئرمین کو ایم پی ون اسکیل کے مساوی ماہانہ تنخواہ و مراعات دی جائیں گی


حیدر نسیم December 07, 2025

حکومت نے قمر الزمان کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قمر الزمان کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قمر الزمان کی بطور متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ تقرری وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت تین سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔

چیئرمین کو ایم پی ون اسکیل کے مساوی ماہانہ تنخواہ و مراعات دی جائیں گی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 

مقبول خبریں