یو اے ای میں جمعے کی اذان و نماز کا نیا نظام متعارف، تمام مساجد میں ایک ہی وقت مقرر

یہ اعلان جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، اوقاف و زکوٰۃ کی جانب سے کیا گیا


ویب ڈیسک December 10, 2025

ابو ظبی:

متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں جمعہ کی نماز کے اوقات میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا، جس کے تحت پوری مملکت کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔

یہ اعلان جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، اوقاف و زکوٰۃ کی جانب سے کیا گیا جس کے مطابق نئے اوقات کا مقصد پورے امارات میں نماز جمعہ کے وقت کو یکساں بنانا ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ قبل از وقت مساجد پہنچیں تاکہ خطبہ اور نماز بروقت ادا کی جا سکے۔

نیا نظام تمام امارات میں یکساں طور پر نافذ ہوگا اور اس کا اطلاق نئے سال 2026 کے آغاز سے ہو جائے گا۔

مقبول خبریں