کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چلیں گی


ویب ڈیسک December 10, 2025

کراچی:

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک رہے گا جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سردی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور کل کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ کے مطابق شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چلیں گی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے 65 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

شہریوں کو محکمہ موسمیات کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات اور صبح کے وقت سردی سے بچاؤ کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مقبول خبریں