قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

گرفتار ملزم گزشتہ 4 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک December 10, 2025

اسلام آباد:

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم تیمور حسن کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم گزشتہ 4 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر، منڈی بہاءالدین میں مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

مقبول خبریں