اسلام آباد:
ایف بی آر نے اسلام آباد میں 68 مقامات کے لیے رہائشی و کمرشل پلاٹوں کیلئے نئی ویلیوایشن کردی، غیر منقولہ املاک کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرحوں کے مطابق کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق غیر منقولہ املاک کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرحوں کے مطابق کیا جائے گا، اب نئی ویلیوایشن سے کیپیٹل گین ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس میں ردوبدل ہوگا۔ حکام کے مطابق نئی قیمتوں کے نفاذ سے اسلام آباد میں جائیداد کے لین دین میں شفافیت بڑھے گی۔
ایف بی آر کے مطابق نئی ویلیوایشن سے اسلام آباد میں پراپرٹی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے، ای 7 میں 6 لاکھ ، ایف 7 اور 6 میں 5 لاکھ فی مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے، ایف 8 میں 4 لاکھ 50 ہزار، ایف 10 اور 11، جی 6 میں 3 لاکھ 50 ہزار مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے، سیکٹر ڈی 12 اور آئی 8 میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ای 11، جی 8 اور جی 9 میں 1 لاکھ 80 ہزار اور جی 10 میں 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی مربع گز ویلیوایشن مقرر کردی گئی ہے، سیکٹر جی 7 میں ایک لاکھ 40 ہزار، سی 14 میں 1 لاکھ روپے زیادہ سے زیادہ اوپن فی مربع گز ویلیوایشن مقرر کی گئی۔
ایک کنال فارم کی زیادہ سے زیادہ قیمت چک شہزاد میں ایک کروڑ 12 لاکھ، آرچرڈ اسکیم میں ایک کروڑ 40 لاکھ، گلبرگ گرین میں ایک کروڑ لاکھ 50 ہزار روپے فی کنال ویلیوایشن کی گئی ہے، آئی 9 اور آئی 10 میں فی کنال کی نئی ویلیوایشن 1 کروڑ 80 لاکھ روپے تک کی گئی ہے۔