وفاقی دارالحکومت میں مالی فراڈ کے بڑھتے کیسز پر آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ

لاکھ روپے تک کے کیسز میں بغیر ایس او پیز درخواستوں پر ایس ایچ او کو براہِ راست مقدمات درج کرنے کا اختیار گیا


ویب ڈیسک December 19, 2025

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں مالی فراڈ اور لین دین کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر آئی جی اسلام آباد نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے لین دین میں 25 لاکھ روپے تک کے کیسز میں بغیر ایس او پیز درخواستوں پر ایس ایچ او کو براہِ راست مقدمات درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت مالی فراڈ یا لین دین سے متعلق مقدمات میں ایس او پیز کے نام پر شہریوں کو مختلف افسران کے پاس پیش ہونے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس سے قبل چیک ڈس آنر یا اسٹامپ کے معاملات میں انکوائری یا ایس او پیز کے لیے شہریوں کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا، جس کے باعث متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

آئی جی اسلام آباد کے فیصلے کے مطابق 25 لاکھ روپے سے زائد لین دین کے کیسز میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار متعلقہ ایس پی کے پاس ہو گا۔

مقبول خبریں