کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کا خصوصی دورہ

کور کمانڈر لاہور نے دورے کے دوران نیشنل کالج آف آرٹس میں آپریشن بنیان المرصوص ہالز کا باضابطہ افتتاح کیا


ویب ڈیسک December 20, 2025

کور کمانڈر لاہور نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے دورے کے دوران طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی

خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لاہور نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کا فخر ہے اور دشمن پاک فوج اور عوام کے مضبوط اور ناقابلِ شکست رشتے سے پریشان ہے.

کور کمانڈر لاہور نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ قوم اور پاک فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہیں۔

کور کمانڈر لاہور نے دورے کے دوران نیشنل کالج آف آرٹس میں آپریشن بنیان المرصوص ہالز کا باضابطہ افتتاح کیا۔ کور کمانڈر لاہور نے پاک افواج کے اعزاز میں طلبہ کی جانب سے تیار کردہ شاندار پینٹنگز کی نمائش کا جائزہ لیا۔

نمائش میں معرکۂ حق کی کامیابیوں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔ نشست کے اختتام پر طلبہ نے پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے بعد پاکستان عالمی بیلنس آف پاور میں ایک مؤثر طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔ پاک افواج کی قربانیوں کی بدولت پاکستان آج دنیا میں عزت ووقار کے ساتھ کھڑا ہے۔

مقبول خبریں