پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر پائلٹ کا انوکھا احتجاج، مسافر حیران

واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر طیارے میں سوار ہو چکے تھے اور پرواز اڑان کے لیے مکمل طور پر تیار تھی


ویب ڈیسک December 21, 2025

میکسیکو سٹی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک پائلٹ نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا اور خود کو کاک پٹ میں بند کر لیا، جس کے باعث ہوائی اڈے پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر طیارے میں سوار ہو چکے تھے اور پرواز اڑان کے لیے مکمل طور پر تیار تھی۔ اسی دوران پائلٹ نے اچانک طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا۔

پائلٹ نے مسافروں کو بتایا کہ اسے گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ اور سفری الاؤنس ادا نہیں کیا گیا اور وہ تین بچوں کا باپ ہے۔ اس نے کہا کہ اب اس کے لیے مزید انتظار ممکن نہیں رہا اور جب تک واجبات ادا نہیں کیے جاتے، طیارہ پرواز نہیں کرے گا۔

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ائیرپورٹ انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات کرتے ہوئے مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا۔ بعد ازاں حکام نے پائلٹ کو حراست میں لے لیا جبکہ پرواز منسوخ کر دی گئی۔

واقعے نے میکسیکو کی سول ایوی ایشن میں انتظامی مسائل اور عملے کے مالی تحفظ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مقبول خبریں