ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کا مقدمہ، ملزمان عدالت سے فرار

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزمان مسمات ثناء اور جابر خان کی عبوری ضمانتیں مسترد کردیں۔


قیصر شیرازی December 22, 2025

 

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے کیس میں دو ملزمان مسمات ثناء اور جابر خان کی عبوری ضمانتیں مسترد کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی مقامی عدالت میں ہوئی جہاں دونوں ملزمان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد وہ کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے جب کہ پولیس ہتھکڑیاں لئے عدالتی احاطہ میں منہ دیکھتی رہ گئی۔

دوران سماعت وکیل صفائی نے استدعا کی کہ دونوں ملزمان کی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانتیں کرائی جائیں گی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان شامل تفتیش ہی نہی۔ ہوئے بے گناہ کیسے ہیں، لڑکی کے بال جبری کاٹے گئے وہ ڈر سے سامنے نہیں آرہی، بال کاٹنا کسی بھی صورت معمولی قابل ضمانت جرم نہیں بنتا۔

لڑکی کے بال کاٹنے کا معاملہ، ملزمان کی درخواستیں مسترد

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام الحق چودہری نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے بال کاٹنا سنگین واقہ ہے عبوری ضمانت نہیں دی جاسکتی، دونوں ملزمان پولیس پاس شامل تفتیش ہوں۔

تاہم، ملزمان عدالت کے فیصلہ سے چند منٹ قبل کمرہ عدالت سے نکلے اور واپس نہیں آئے۔

واضح رہے کہ تھانہ نصیر آباد نے 25 نومبر کو ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کی ویڈیو سامنے آنے پر کیس درج کیا تھا۔

مقبول خبریں