بھارتی خفیہ ادارے کی فنڈنگ اور قتل کے مقدمے کی سماعت، ملزمان کی موبائل واپسی کی درخواست مسترد

ملزمان نے اسلحہ اور رقم بھارتی ادارے سے حاصل کی


ویب ڈیسک December 22, 2025

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی خفیہ ادارے کی فنڈنگ اور قتل کے مقدمے میں ملزمان کے شناختی کارڈ واپس کرنے کی درخواست منظور اور موبائل واپسی کی درخواست مسترد کردی۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو بھارتی خفیہ ادارے کی فنڈنگ اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام نے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگردں کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کے موبائل فون واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تاہم عدالت نے ملزمان کے شناختی کارڈ واپس کرنے کی درخواست منظورکرلی۔ کالعدم تنظیم کے صبغت اللہ، شیراز اور طلعت نے درخواستیں دائرکی تھیں۔ ملزمان نے را کی ایماء پر پنجاب کالونی میں ایک شخص کو قتل کا تھا۔

ملزمان نے اسلحہ اور رقم بھارتی ادارے سے حاصل کی۔ مقتول پر بھارتی طیارہ اغواء کرنے کا الزام تھا۔

رینجرز پراسیکیوٹر رانا خالد نے موقف دیا تھا کہ ملزمان کے موبائل فونز کا فرانزک  ہونا ہے واپس نہیں کرسکتے۔ ملزمان کے شاختی کارڈ واپس کرنے پر اعتراض نہیں۔

مقبول خبریں