کسٹمز کی بڑی کارروائی، 27 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

ژوب سے کوئٹہ جانے والے ٹرک کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 109.5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی


ارشاد انصاری December 23, 2025
فوٹو فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کاروائی کرتے ہوئے 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی  109.5 کلو گرام چرس برآمدکرلی۔

کسٹمز کی جانب سے درج کی گئی ایف بی آر کے مطابق چیف کلیکٹر آف کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد کی فراہم کردہ اطلاع پر کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی  چیک پوسٹ خورخیرہ کے عملے نے ژوب سے کوئٹہ جانے والے ایک ہینو ٹرک رجسٹریشن نمبر SEA-312 کو روکا۔

گاڑی کی مکمل تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 109.5 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت کا تخمینہ 27 کروڑ 30 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مالیت ڈیڑھ کروڑ  روپے ہے۔

محکمہ کسٹمز کے مطابق منشیات اور گاڑی دونوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائی اور معاشرے کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

مقبول خبریں