انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں میلبرن کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے وکٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا، جو کہ چار سطحوں پر مبنی درجہ بندی میں نچلی سطح سے دوسری کیٹیگری ہے۔
جیف کرو نے کہا کہ وکٹ بولرز کے لیے بہت زیادہ سازگار تھی۔پہلے دن 20 وکٹیں اور 16 وکٹیں دوسرے دن گریں، اور کوئی بھی بلے باز نصف سنچری تک نہیں پہنچ سکا۔
اس فیصلے کے بعد ایم سی جی کو ایک ڈیمریٹ پوائنٹ دیا گیا ہے جو پانچ سال تک ریکارڈ پر رہے گا۔
واضح رہے کہ ایم سی جی کو پانچ سال میں مزید پانچ ڈیمریٹ پوائنٹس نہ ملنے تک بین الاقوامی میچز کی میزبانی کی اجازت ملے گی۔ اگر پانچ پوائنٹس مل گئے تو ایم سی جی کو بین الاقوامی میچز کی میزبانی سے روکا جا سکتا ہے۔